نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریا سوامی سوک سنگھ(آر ایس ایس ) نے مرکزی حکومت کی جانب سے کوہ نور ہیرے کے حوالے سے اپنائے گئے موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ نور ہیرا بھارت کی ملکیت ہے اور اسے واپس لایا جانا چاہیے ،واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں دی گئی ایک درخواست میں کوہ نور ہیرے کی ملکیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہیرا چورایا نہیں گیا تھا بلکہ ماراجہ رجیت سنگھ جنگوں میں سکھوں کی مدد کرنے پر برطانیہ کو تحفے میں دیا تھا تاہم آر ایس ایس کے سینئر رہنما اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ موقف سراسر مبالغہ آرائی پر مبنی ہے جس میں حقائق نہیں ،حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیرا بھارتی حکومت کی ملکیت ہے جبکہ آر ایس ایس نے اس حوالے سے عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کی ہے جس میں وزارت ثقافت اور خارجہ امور کو بھی فریقین بنایا گیا ہے،ایپک کورٹ نے اس حوالے سے مرکزی حکومت سے چھ ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔