براسیلیا(نیوزڈیسک) برازیل کی صدر دلما روزیف نے کہا ہے کہ وہ اپنے مواخذے کے خلاف ڈٹ جائیں گی۔ ایوان زیریں میں ان کے مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب کے سب جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ برازیلین صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی دباو¿ کے آگے جھکیں گی۔