اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مودی سرکار نے سر پکڑ لیا کیونکہ بات ہی کچھ ایسی تھی

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)مودی سرکار نے سر پکڑ لیا ، بھارت میں 117ارب ڈالر کی ٹیکس چوری ہوگئی۔بھارتی سرمایہ کاروں اور تاجروں نے ہیر آ پھیری کرتے ہوئے تقریب 117 ارب ڈالر کی رقوم بطور ٹیکس ادا نہیں کیں۔ ہر18کمانے والے افراد میں سے صرف ایک شخص ٹیکس ادا کرتا ہے۔ بھارتی وزارت خزانہ میں ان دنوں ٹیکس کولیکٹرز کی رپورٹوں اور اس میں پیش رفت کے حوالے سے باقاعدگی سے اجلاس ہو رہے ہیں۔ حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک مقررہ تاریخ تک غیر اعلان شدہ اثاثہ جات پر واجب الادا ٹیکس جمع کروانے پر معافی کا اعلان بھی کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود ٹیکس کی ادائیگیوں میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔بھارت کا شمار دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے لیکن اس کی سالانہ ترقی کی شرح کے لحاظ سے ٹیکس وصولی کی شرح ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے کم ہے۔ اس ملک میں ہر اٹھارہ کمانے والے افراد میں سے صرف ایک شخص ٹیکس ادا کرتا ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس کی مد میں اس وقت بھارتی شہریوں پر واجب الادا بقایا جات تقریباً 117 ارب ڈالر ہیں اور یہ رقم گزشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔بھارتی ٹیکس حکام کے اندازوں کے مطابق اس خطیر رقم کا صرف پندرہ سے بیس فیصد حصہ وصول کیا جا سکتا ہے کیوں کہ جن پر ٹیکس کی یہ رقوم واجب الادا ہیں، اب وہ اس قابل ہی نہیں رہے کہ وہ یہ ادائیگیاں کر سکیں۔ بعض حکام کے مطابق پندرہ سے بیس فیصد رقم وصول کرنا کم ترین ہدف ہے اور سست قانونی عمل کی وجہ سے اس ہدف تک پہنچنے میں بھی کئی برس لگیں گے۔بھارت کی وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”وزیر خزانہ تقریب آ ہر ہفتے پوچھ رہے ہیں کہ کتنا ٹیکس وصول کیا گیا ہے؟بھارت کی مجموعی قومی پیداوار تقریب آ دو ٹریلین ڈالر ہے جبکہ اس کے شہریوں پر واجب الادا ٹیکس اس پیداوار کا چھ فیصد بنتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹیکس وصولیوں کی کوششوں کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دیرینہ ساتھی اور بیوروکریٹ ہنس مکھ ادھیا ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کا انٹرویو دینے سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے ایک ترجمان ڈی ایس ملک نے کہا ہے، ”جس کی طرف بھی ٹیکس بنتا ہے، وہ ہر صورت وصول کیا جائے گا۔بھارتی وزارت خزانہ کو اس وقت بڑے اخراجات کا سامنا ہے۔ ان میں دس ملین سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں چوبیس فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔بھارت کی مجموعی قومی پیداوار تقریب آ دو ٹریلین ڈالر ہے جبکہ اس کے شہریوں پر واجب الادا ٹیکس اس پیداوار کا چھ فیصد بنتا ہے۔ اور یہ چھ فیصد رقم تقریب آ نوے بلین ڈالر کے قرضوں کے ا±س ہدف سے زیادہ ہے، جو رواں مالی سال کے لیے حکومت کی طرف سے رکھا گیا ہے۔ بھارت کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے فروری کے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار پندرہ اور سولہ میں پانچ اعشاریہ دو بلین ڈالر کی وصولیاں کی گئی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت ٹیکس کے نظام کو جدید تر بنانا چاہتی ہے۔ مثال کے طور پر ٹیکس حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ٹیکس ٹریبونل کے پاس کیس اسی وقت لے کر جائیں، جب ایک ملین سے زائد روپے کا معاملہ ہو۔ اس سے کم ٹیکس چوری کے معاملات عدالت سے باہر ہی نمٹانے کی ہدایات ہیں۔ ایسے میں ٹیکس کی ہیر پھیر کرنے والوں کو آسان شرائط پر ادائیگی کرنے پر آمادہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی یکم جون سے اپنے غیر اعلان شدہ اثاثوں پر ٹیکس ادا کرنا شروع کرتا ہے تو تین ماہ تک اس سے کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح کی ایک اسکیم گزشتہ برس متعارف کروائی گئی تھی، جس کے تحت اضافی طور پر ایک بلین ڈالر جمع کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…