اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

انٹرنیٹ پر چندہ مہم، آپ کو یہ خبر ضرور پڑھنی چاہئیے

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی شہر ڈیلاس میں واقع ایک نجی مگر مہنگے اسکول ’ ہوکاڈے‘ کی طالبات نے 30 سال کی خدمات کے اعتراف میں ریٹائر ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کرلی۔کیفلیب ٹیکلے نامی سیکیورٹی گارڈ گزشتہ 30 برس سے اسکول میں اپنی ذمے داری ادا کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ہر ایک کی خدمت کرکے ان کے دل جیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول سے فارغ ہونے والی وہ طالبات جو اس وقت اہم عہدوں پر موجود ہیں، انہوں نے بھی اس سیکیورٹی گارڈ کی ریٹائرمنٹ کے لیے رقم جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب 2005 میں پاس ہونے والی طالبات کو کیفلیب ٹیکلے کی ریٹائرمنٹ کا علم ہوا کہ اور ہر ایک نے اس کے لیے 2 ہزار ڈالر کا اعلان کیا جب کہ گو فنڈ می ویب سائٹ پر ایک مہم چلائی گئی اور بہت تیزی سے ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوگئی۔اس مہم کے دوان جمع کی گئی رقم کو طالبات نے سیکیورٹی گارڈ کے لیے تحفہ قرار دیا جس میں تمام اساتذہ، والدین اور طالب علموں نےبھی اپنا اپنا حصہ ملایا لیکن یہ رقم ہر ایک کے خیال سے بھی زیادہ ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ یہ رقم اس کے خاندان کی مالی مشکلات دور کرنے میں مدد دے گی۔واضح رہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو ہر طالبہ کا نام یاد تھا اور وہ ان کےتحفظ کے لیے بھرپور کوشش کرتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک حملہ آور اسکول میں گھس آیا اور اس سے لڑائی میں گارڈ کا ایک بازو بھی ٹوٹ گیا تھا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…