اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے ترکی کشمیر سمیت تمام معاملات پر پاکستان کے ساتھ ہے ،دونوں ممالک میں معیشت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔دنیا نیوز کے مطابق ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تذویراتی تعاون کونسل کا آئندہ اجلاس ترکی میں ہوگا جس میں ہم اپنے بھائی وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت کے منتظر ہیں ۔اجلاس میں دو طرفہ تعاون سمیت تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیر سمیت تمام معاملات پر پاکستان کے ساتھ ہیں ۔