اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے روس پر واضح کر دیا کہ ہم یہ خطرناک کام بھی کر سکتے ہیں

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/ماسکو (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ ان روسی طیاروں کو گرا سکتی تھی جو اس کے بحری جہاز کے انتہائی قریب سے گزرے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ دو روسی جنگی جہازوں نے پیر کو امریکی میزائل شکن جہاز کے قریب پروازیں کیں ¾ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دی سکوئی ایس یو 24 نامی جنگی جہاز حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔جان کیری نے واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ماسکو سے رابطہ کیا گیا امریکی وزیر خارجہ نے میامی ہیرالڈ اور سی این این ایسپونال کو ایک مشترکہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں جان کیری کے مطابق روس کا یہ اقدام لاپرواہی، اشتعال انگیز اور خطرناک تھاانہوںنے کہاکہ روس کو اس خطرے کے بارے میں اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ دو روسی جنگی جہازوں نے امریکی میزائل شکن جہاز کے قریب 12 بار جارحانہ پروازیں کیں۔حکام کے مطابق دی سکوئی ایس یو 24 نامی جنگی جہاز بین الاقوامی پانیوں میں امریکی میزائل شکن جہاز کے بہت قریب آ گئے تھے۔حکام کے مطابق ان جنگی جہازوں پر کوئی ہتھیار نہیں تھا اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی ادھر روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی جہاز روس کی بحریہ کے پاس سے گذر رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…