ٹوکیو(نیوز ڈیسک )جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث خواتین اور بچو ں سمیت 9 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے۔زلزلے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جس سے عمارتوں میں پڑا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں معمولی وقفے سے دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ رات گئے آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے کچھ ہی منٹ بعد 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم مجموعی طور پر زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث متعدد گھر زمین بوس ہو گئےاور علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئئی تاہم رزلزلے کے بعد 44ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرد یا گیا ہے ۔ زلزلے کے باعث جاپان کے تین نیوکلئیر پاور پلانٹس بھی محفوظ رہے ۔
جاپان میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے ، 9افراد ہلاک ،800 سے زائد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں