نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی ’اوچھی‘ حرکتوں کی وجہ سے متعدد بار شہ شرخیوں کی زینت بن چکے ہیں اور پھر بھی کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، اس مرتبہ پھر بھارت کے دورے پر موجود برطانوی شاہی جوڑا اُن کے ’عتاب‘ کانشانہ بن گیا، شہزادہ ولیم نے مودی کے ساتھ ملنے کی جرات کی لیکن مودی نے گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے انگلیوں کے نشانات ہی شہزادے کے ہاتھ پر چھوڑ دیے ، شہزادہ بے چارہ اپنا سامنہ بناکر ہاتھ سہلاتارہا۔ نیوز اور سوشل میڈیا سائٹس پرآنیوالی تصاویر میں مودی کو برطانوی شہزادہ ولیم سے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،مودی ’صاحب‘اس موقع پر کافی پرجوش دکھائی دیئے ، انہوں نے اس قدر زور سے شہزادے کا ہاتھ دبایا کہ ہاتھ چھوڑنے کے بعد مودی کے انگلیوں کے نشانات شہزادہ ولیم کے ہاتھ پر اپنی چھاپ چھوڑ گئے۔یہ منظر دیکھ کر شہزادہ ولیم خود بھی ششدر رہ گئے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ساتھ ملاقات میں میڈیا کی ’آنکھ‘ سے اوجھل ہوجانے کے خوف سے انہیں ایک طرف دھکیلنے کا واقعہ ہو یا روس میں گارڈ آف آرنر کی تقریب میں روسی قومی ترانے کے دوران مطلوبہ جگہ پر رکنے کی بجائے آگے نکل جانا ،فرانسیسی صدر کے ساتھ بغل گیر ہونے کی تصاویر ہوں یا مجسموں کے ساتھ سیلفیاں،متعدد بار انہیں عالمی سطح پربھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔