برسلز(نیوز ڈیسک)بیلجیم کی وزیر ٹرانسپورٹ جیکلین گیلنٹ پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے محکمے پر یورپی یونین کی دو خفیہ رپورٹس افشا کرنے کا الزام ہے۔ ان دستاویزات کا تعلق بیلجیم کے مختلف ہوائی اڈوں پر سلامتی کے ناقص انتظامات سے تھا۔ گزشتہ برس کی ان رپورٹوں کو حزب اختلاف کی دو جماعتوں نے عام کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ گیلنٹ کے دفتر کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔