برلن(نیوز ڈیسک)جرمن نشریاتی ادارے ’زیڈ ڈی ایف‘ کے میزبان ڑان بوہمرمان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف تضحیک آمیز نظم پیش کرنے کے تناظر میں ایسا کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے کہ آئندہ وہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بوہمر مان کے وکیل کرسٹیان شیرٹس نے بتایا کہ رجب طیب ایردوآن کے وکیل کو بتا دیا گیا ہے کہ یہ نظم الگ سے نہیں بلکہ ایک پورے پروگرام کے محض ایک حصے کے طور پر نشر کی گئی۔ دو ہفتے قبل نشر کی جانے والی اس نظم کے خلاف ترک صدر نے قانونی چارہ جوئی شروع کی ہوئی ہے۔