ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پوٹن ایک ٹیلی وڑن شو کی میزبانی کر یں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی پوٹن کے ترجمان دیمتری پیشکوف نے بتایا کہ اس سالانہ شو کے دوران صدر عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیں گے۔ عام طور پر یہ شو کئی گھنٹوں تک جاری رہتا ہے اور اس میں داخلی مسائل ہی زیر بحث آتے ہیں۔ پیشکوف نے کہاکہ روس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افراط زر اس شو کے ایک اہم موضوعات ہوں گے۔