سیول(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے ایک اور بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی ذرائع نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ یہ تجربہ آج(جمعہ کو) ملک کے بانی کم سونگ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہو سکتے ہیں۔ اسی ہفتے کے دوران امریکی ذرائع بھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ شمالی کوریا میں ہر سال پندرہ اپریل کو سونگ کی سالگرہ بڑے ہی اہتمام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔