کولکتہ(نیوز ڈیسک) بھارت میں مغربی بنگال کی اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن میں کولکتہ کے ایک پولنگ بوتھ پر خواجہ سراؤں کو پولنگ عملے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے کولکتہ کے ایک پولنگ بوتھ میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عملے کے طور پر تعینات کیا ہے تاہم خواجہ سراؤں کو کس حلقے کے پولنگ بوتھ پر تعینات کیا جائے اس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔جنوبی کولکتہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو انتخابی عمل میں شامل کرنا ہے کیونکہ خواجہ سرا معاشرے میں ڈر کی وجہ سے سامنے نہیں آتے یا اپنی شناخت چھپاتے ہیں تاہم اس اقدام سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواجہ سرا باہر آئیں اور معاشرے کا حصہ بنیں۔