کابل (نیوز ڈیسک)افغان صوبے تخار میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں قندہار ہائی وے پولیس چیف سمیت 7 گارڈ ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے تخار میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس قافلے پر حملہ کیا گیا جس سے پولیس چیف سمیت 7محافظ ہلاک ہو گئے ۔ تاہم حملے کے بعد شدت پسند موقع سے فرار ہو گئے۔واقعے کےبعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔