دوحہ(نیوز ڈیسک ) مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2017 تک پاکستان اور افغانستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائیگا۔وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دی لائیو اینڈ لائیولی ہڈ فنڈ کو 5 کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کی سرکاری تقریب کے دوران خطاب کررہے تھے ۔عالمی بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے اربوں ڈالر عطیہ کرنے والے بل گیٹس نے کہاکہ پولیو کایہ معاملہ گھٹ کر صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے اور رواں سال یا اگلے سال تک پولیو کیسز ختم ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2016 تک ملک سے پولیو کے خاتمے کا سرکاری ہدف مقرر رکھا ہے تاہم اس سال اب تک پولیو کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دوحہ میں وصول کیا گیا عطیہ آئی ڈی بی کی فہرست میں شامل 30 غریب ممالک میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال کیا جائیگا جس کا مقصد دنیا کے کچھ غریب ممالک کے بوجھ کو امداد اور قرضِ حسنہ کے ذریعے کم کرنا ہے۔بل گیٹس نے کہاکہ قطر کی جانب سے دی گئی امداد کے ذریعے فنڈ کو اپنے کام کے آغاز میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ یہ غرباء کیلئے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے اور قطر امداد کے معاملے میں ہمیشہ سے سخی رہا ہے۔ یہ فنڈکل ملا کر 2.5 بلین ڈالر جمع کر رہا ہے۔
بل گیٹس کا ایسا بیان کہ ہر پا کستانی خو ش ہو جا ئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں