ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک) ہالینڈ کی پولیس نے ایمسٹرڈیم کے شپول ہوائی اڈے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایا کہ مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے شپول کا ایئر پورٹ کئی گھنٹوں تک بند رہا۔ اس دوران ہوائی اڈے کے ایک قریبی ہوٹل کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ زیر حراست شخص کے سامان سے کوئی غیر معمولی شے برآمد نہیں ہوئی۔ گزشتہ ماہ برسلزمیں حملوں کے بعد یورپ کے تقریباً تمام ہی ایئر پورٹس پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ شپول کا شمار یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔