اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بینکاک، دوران ڈرائیونگ شراب نوشی کرنیوالوں کو مردہ خانے میں کام کرنے کی سزامقرر

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک ((نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کی حکومت نے ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو کچھ وقت کے لیے مردہ خانے اور پوسٹ مارٹم روم میں کام کی سزا دینے کا فیصلہ کیاہے، اس طرح وہ لوگوں میں ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی اور دیگر منشیات کے استعمال سے گریز کا شعور پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بنکاک حکومت نے حال ہی میں ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کرتے ہوئے یا نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے پکڑے جانے والے افراد کو بہ طور سزا کچھ وقت کے کیے مردوں کے پوسٹم مارٹم والے مقامات پر کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا تاکہ انہیں اندازہ ہوکہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کس قدر خوف ناک اموات ہوتی ہیں۔ ممکن ہے اس اقدام سے ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات اور ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔بنکاک پولیس کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کس قدر خوفناک ہوسکتی ہے۔ تھائی لینڈ میں یہ نیا قانون ایک ایسے وقت میں لاگو کیا جا رہا ہے کہ بدھ سے ملک میں نئی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ نئے سال کے موقع پر منچلے نوجوان شراب نوشی کی حالت میں گاڑیاں چلاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات میں زیادہ تراموات کا ایک سبب ڈرائیونگ کی دوران منشیات کا استعمال ہے۔ پچھلے سال تھائی لینڈ میں 24 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…