تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہونے کہاہے ان کا ملک مصرسے سعودی عرب کو جزیروں کی واپسی کے خلاف نہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سے متعلق ہے لیکن اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے کہا کہ سعودی بین الاقوامی قانون کے تحت آزاد جہازرانی کی اجازت دینے کے پابند ہیں۔وہ اس ضمن میں مصر اور ہمارے درمیان معاہدے کی روح کو نقصان نہیں پہنچائیں گے اور عقبہ اور ایلات کے درمیان آزادانہ جہاز رانی جاری رہے گی۔انھوں نے مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جزیروں سے متعلق مصر نے ایک سمجھوتا اور وعدے کررکھے ہیں اور سعودی عرب بھی ان کی پاسداری کریگا۔