کابل(نیوزڈیسک) خاوند کی جانب سے جنسی استحصال کے بارے میں سوال کرنے والی خاتون صحافی کو افغان رکن پارلیمنٹ نے ناک کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی ۔،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ نذیر احمد حنفی کی ایک ایسی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں مبینہ طور پر وہ ایک ’وائس ویب سائٹ‘ سے وابستہ خاتون صحافی ایزابیل ینگ کو اس کی ناک کاٹنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھے گئے ،خاتون صحافی ینگ افغان رکن پارلیمان نذیر احمد حنفی سے خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ایک بل کی بابت ان کی مخالفت کے حوالے سے انٹرویو کر رہی تھیں۔خاتون صحافی نے ریپ کاسوال پوچھنے کی کوشش کی تو حنفی نے انہیں روک دیا جس کے بعد انہوں نے اپنا منہ دوسری طرف پھیرتے ہوئے کہاکہ میرے خیال میں تمہاری ناک کاٹنے کے لیے میں تمہیں کسی افغان مرد کے حوالے کر دوں۔