پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکامیں بیٹے نے ماں اور بھائی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا میں ایک 19 سالہ نوجوان نے اپنی والدہ اور معروف صحافیہ اسٹاسی فاؤسیٹ اور اپنے سترہ سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔عرب ٹی وی کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ٹی وی ٹاک شو کی میزبان 45 سالہ فاؤسیٹ کو اس کے بیٹے میکن اوٹو جونیر نے چاقو کے پے درپے وار کرکے اپنی ماں اور سترہ سالہ بھائی کو قتل کر دیا۔ والدہ اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد مبینہ قاتل نے اسی آلہ قتل کے ساتھ خود کشی کی خوشش کی، زخمی حالت میں قاتل نے پولیس کی ایمرجنسی سروس 911 کو فون کر کے واقعے کے بارے میں بتایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خود بھی ہلاک ہو گیا۔پولیس کے پہنچنے تک امریکی صحافیہ اور اس کا جواں سال بیٹا دوسرے بیٹے کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے تھے تاہم قاتل شدید زخمی حالت میں تھا۔ پولیس نے اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی زیادہ دیر زندہ نہیں رہا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ یہ قتل اوٹو جونیر نے کیے ہیں تاہم مقتول لڑکوں کی ایک چچا زاد کا کہنا ہے کہ اوٹو کو ایک سال قبل دماغی عارضہ بھی لاحق ہوا تھا اور اس کے بعد اس کی عجیب وغریب حرکات بھی نوٹ کی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…