نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت اور امریکا عسکری تعاون کے ایک اہم معاہدے پر اصولی طور پر متفق ہو گئے جس کے تحت امریکی و بھارتی افواج سپلائی، مرمت اور آرام کی غرض سے ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کو استعمال کر سکیں گی،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اس پیشرفت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ امریکاکی کوشش ہے کہ بھارت انتظامی تعاون کے اس معاہدے کو حتمی شکل دے دے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی اور بھارتی افواج سپلائی، مرمت اور آرام کی غرض سے ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کو استعمال کر سکیں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی عسکری ماہرین نے امریکہ اور بھارت کے اس معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہت بڑا معاہدہ قراردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کے معاہدے سے لاتعلق نہیں رہ سکتا اور پاکستانی قیادت اس معاہدے اور اس کے مضمرات کا گہری نظر سے جائزہ لے رہی ہے جلد ہی پاکستان کا باضابطہ ردعمل اس بارے میں سامنے آجائے گا۔