الریاض(نیوزڈیسک)سعودی دارلحکومت ریاض کا سپریم ترقیاتی ادارہ شاہ عبدالعزیز کے نام سے موسوم عوامی ٹرانسپورٹ منصوبہ مکمل ہونے پر شہر کی مختلف سڑکوں کے استعمال پر فیس مقرر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،سعودی اخبار کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو ریاض میں لانچ کی جانے والی میٹرو ٹرین سروس اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔ترقیاتی ادارہ ریاض میٹرو کو کامیاب بنانے کے لئے پانچ نکاتی منصوبے پر عمل کر رہا ہے جس میں پہلے نمبر پر دارلحکومت کی بعض شاہراہوں کے استعمال پر فیس ادا کرنا شامل ہے۔ اور ٹرین اسٹیشنز کے باہر کار پارکنگ فیس کا نفاذ بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے جس کے ذریعے عوام کو ترغیب دلائی جائے گی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ سڑکوں پر رش کم ہو۔اخبار کے مطابق ابھی تک ریاض ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی ان شاہراہوں کی نشاندہی نہیں کی جن کے استعمال پر فیس ادا کرنا ہو گی۔