ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ٗ مسلسل چار روز سے جاری بارشوں کے دور ان حادثات میں 13افراد جاں بحق اور دو لاپتہ ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ٗ سینکڑوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ٗمختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے ٗسعودی محکمہ موسمیات نے مزید موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ۔امدادی کارکنوں نے بارش کے باعث پھنسنے والے 681 افراد کو بچالیا ٗتیز بارش اور ہواؤں کے باعث درخت بھی اکھڑ گئے۔