دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹرنیشنل پراپرٹی شو شروع ہو رہا ہے، 3روز تک جاری رہنے والے اس پراپرٹی شو میں نجی ٹی وی چینل کے تحت پاکستانی پویلین قائم کیا گیا ہے جس میں ہاؤسنگ کے شعبے میں کام کرنے والے ممتاز پاکستانی ادارے اپنے اسٹال لگائیں گے۔پاکستانی پویلین کا مقصد پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کوعالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے، یہ شو پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے ساتھ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس اینڈ ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل نے دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں پاکستان کا الگ پویلین قائم کرکے ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میںنجی ٹی وی چینل کے تحت پاکستانی پویلین کے قیام کا مقصد پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے، دبئی پراپرٹی شو 11سے 13اپریل دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا، ایکسپریس کے پاکستانی پویلین میں شریک کمپنیاں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپوراور گوادر کے 50 سے زائد منصوبے دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔