جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

طویل فاصلے تک مار کرنے والے روسی میزائل مل گئے، ایران

datetime 11  اپریل‬‮  2016 |

تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے تصدیق کی ہے کہ روس کی جانب سے طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کی صلاحیت کے حامل S۔300 میزائل نظام موصول ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جابر انصاری نے پیر کے روز بتایا کہ روس کی جانب سے ترسیل کیا گیا یہ میزائل نظام ایران کو موصول ہو چکا ہے۔ روس کے ایس۔300 میزائلوں کی پہلی کھیپ ایران پہنچ چکی ہے۔فروری میں روسی سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا تھا کہ ماسکو حکومت یہ میزائل نظام تہران کے حوالے کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ میزائل نظام جنوبی روسی شہر اسکراخان سے بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے پانی کے راستے سے ایران بھیجا جائے گا۔روس اور ایران کے درمیان ان میزائلوں کی حوالے سے ڈیل سن 2007ء میں طے پائی تھی، جس کے تحت روس کی جانب سے ایران کو متعدد S۔300 میزائل منتقل کیے جانے تھے، تاہم ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اس ڈیل پر عمل درآمد نہیں ہو پایا تھا۔اقوام متحدہ نے ایران کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل پر سخت ترین پابندیاں عائد رکھی تھی۔ گزشتہ برس تاہم ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعد ان پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہم وار ہو گئی تھی، جب کہ رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی ایجنسی کی جانب سے اس تصدیق کے بعد کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہے، یہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیل اور امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے ایرانی میزائل پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکا کا موقف ہے کہ ایران کی جانب سے بلیسٹک میزائلوں کے تجربات جوہری ڈیل کی خلاف ورزی ہیں، تاہم تہران حکومت کا موقف ہے کہ ایرانی میزائل پروگرام ملکی دفاعی صلاحیت کے لیے ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…