مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مسجدالحرام میں دئیے جانے والے جمعہ اور عیدین کے خطبات کے اردو‘ انگریزی ‘ انڈونیشیائی اوراور دیگر زبانوں میں ترجمے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت خطبات، لیکچرز اور اصول وقوائد کا اب ترکی، فارسی اور ھوسا زبان میں بھی ترجمہ کیا جائے گا۔ خادم الحرمین شریفین انسٹی ٹیوٹ برائے حج اور عمرہ ریسرچ نے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔مسجد الحرام میں شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹرولیدالصقعبی کا کہنا ہے کہ اس کام کے نتیجے میں یہ تین زبانیں بولنے والے ہزاروں زائرین کو فائدہ ہو گا اور انہیں جمعے کے خطبات اور دیگر لیکچرز کو سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔انسٹی ٹیوٹ اس سے پہلے انگریزی، فرانسیسی، مالے اور اردو زبان میں خطبات کے ترجمے کے لئے اقدامات مکمل کر چکا ہے۔ الصقعبی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے خدا کے گھر میں آئے مہمانوں کے لئے ترجمے کی خدمات مہیا کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارے کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس منصوبے کی سربراہی کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس میں ام القراء‘ شاہ عبدالعزیز اور امام محمد بن سعود یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اسکالرز شامل ہیں ۔شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تیسرے مرحلے میں مخصوص مواقع کے علاوہ روز مرہ کی بنیاد پر بھی ترجمے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خطبے کے مرکزی مواد، لیکچرز اور نئے قوائد کو سوشل میڈیا کے ذریعے زائرین تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائیگا۔
اردو کے بعد مسجد الحرام کے خطبہ جمعہ و عیدین کا ترکی اور فارسی زبانوں میں بھی ترجمہ شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہیکل سلیمانی
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدی
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
سبسڈی کوٹے کے مطابق موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پیٹرول فراہمی کے لیے ایپ تیار



















































