برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو چیف آف اسٹاف کے عہدے پر براجمان ہونے کو غیر آئینی قرار دے دیا جبکہ ملکی صدرسیف کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ،میڈیار پورٹس کے مطابق ناقدین نے کہاکہ موجودہ صدر ڈلما روسیف کی طرف سے سابق صدر کو اس عہدے پر فائز کرنے کی کوشش اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ وہ بدعنوانی کے اسکینڈل میں سزا پانے سے مستثنیٰ ہو جائیں۔ دوسری طرف عوام نے مظاہروں میں صدر روسیف کا احتساب کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی روسیف کے حامی بھی ریلیوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔