بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپ اور امریکہ میں مسلمانوں سے نفرت اپنے عروج پر،قبرستان میں افسوسناک واقعہ

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوچرانے(نیوزڈیسک)کینیڈا کے قصبے البرٹا کے قصبے کوچرانے میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو نزدیکی شہر کیلگری کے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے،امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کونے رائل کینیڈین ماو¿نٹڈ پولیس نے بتایاکہ کوچرانے کے قریب 4 افراد کو گولی مار دی گئی.،پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی شہر کیلگری کے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی،پولیس کے مطابق قبرستان میں آخری رسومات ادا کی جارہی تھی اور لوگوں کا ایک گروپ وہاں موجود تھا،پولیس سارجنٹ جیک پوئٹرس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ موقع پر موجود افراد میں سے ہی کسی نے کی،قبرستان کے انچارج ذوہیر عثمان نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ایک 21 سالہ نوجوان کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں، تاہم انھوں نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ اس فائرنگ کا مذکورہ شخص سے کوئی تعلق ہے، جس کی تدفین کی جارہی تھی،دوسری جانب کیلگری کے امام سید سہروردی کے مطابق انھوں نے موقع پر موجود 2 لوگوں سے بات چیت کی، جنھیں شبہ ہے کہ فائرنگ مافیا کے کسی مسئلے پر کی گئی،انھوں نے مزید کہا کہ یہ نفرت پر مبنی واقعہ نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ گینگ وار یا پھر انتقامی کارروائی تھی،سہروردی نے مزید بتایا کہ پاکستانی نوجوان حمزہ نذیر کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں، جن کے خاندان کو وہ جانتے ہیں، تاہم مذکورہ نوجوان کی وفات کی وجوہات کا انھیں علم نہیں،اگرچہ پولیس کی جانب سے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروا دی گئی تھی کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، لیکن اس کے باوجود جمعے کو پولیس کی بھاری نفری کیلگری ہسپتال کے اطراف میں تعینات کی گئی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…