لندن (نیوز ڈیسک)کسی دوسرے ملک میں جا کر لائسنس کا حصول ایک مشکل مرحلہ ہے جس کیلئے قانونی کارروائی کرنی پڑتی ہے تاہم بعض ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ مزید کارروائی کے بغیرکسی بھی ملک میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔آسٹریلوی کمپنی کمپیئر دی مارکیٹ کی جانب سے 22ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور فرانس کے ڈرائیونگ لائسنس کا شمار دنیا کے طاقتور ترین لائسنس میں کیا گیا ہے جو کئی ممالک میں مسائل کے بغیر استعمال کئے جا سکتے ہیں جبکہ امریکہ کے ڈرائیونگ لائسنس کا شمار اس فہرست میں ساتویں نمبر پر کیا گیا ہے۔روس کے ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت نہ ہونے کے برابربتائی گئی ہے جس پر تقریباََ ہر ملک میں پابندی ہے۔چین وہ واحد ملک ہے جس کا ڈرائیونگ لائسنس چین کے علاوہ دیگر 21ممالک میں بھی کارآمد ہے جبکہ چین میں اگر کسی دوسرے ملک کے شہری کو ڈرائیونگ کرنی ہے تو ا±س کیلئے غیر ملکی باشندے کو قانونی مرحلے سے گزرناہوگا۔