جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران سعودیہ کا روزاول سے مخالف رہا ہے،عرب ٹی وی

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے بانی خمینی نے 1987 میں مکہ مکرمہ میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المقدس سے دست بردار ہونا اور صدام حسین سے مصالحت ہمارے لیے آسان تر ہے لیکن سعودی عرب کو معاف نہیں کرسکتے ،عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تہران حکومت نے 1988 میں یعنی خمینی کے سعودی عرب کے خلاف بیان کے ایک سال بعد صدام کے ساتھ مصالحت کرلی تھی۔ اس موقع پر ایرانی نظام کے بانی مرشد نے دونوں ملکوں کے درمیان 8 سال تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد فائربندی کو قبول کرلیا۔ اس جنگ کے نتیجے میں ایران اور عراق کے لاکھوں فوجی اور شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔دونوں ملکوں نے انتہائی تیزی سے ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات بحال کیے۔ مذہبی مقامات کی زیارت کے واسطے دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے سرحد کھول دی گئی۔ بغداد اور تہران حکومت کے درمیان تعلقات اس حد تک بہتر ہوگئے کہ عراق نے پہلی خلیجی جنگ کے دوران ایران کو امریکی اور مغربی ممالک کی بمباری سے بچانے کے لیے اپنے 146 فوجی اور شہری طیارے بھیج دئیے۔ ایران بھیجے گئے یہ طیارے آج تک عراق کو واپس نہیں ملے۔رپورٹ کے مطابق 1987 میں خمینی کی تقریر میں کہا گیا تھاکہ ہم بیت المقدس سے دست بردار ہوجائیں صدام اور جس کسی نے بھی ہمیں نقصان پہنچایا ان سب کو معاف کردیں یہ سب ہمارے لیے حجاز (سعودی عرب) کی نسبت آسان ہے کیوں کہ حجاز کا مسئلہ دوسری نوعیت کا ہے یہ اہم ترین مسئلہ ہے اور ہم پر لازم ہے کہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کے خلاف برسرجنگ ہوں اور تمام مسلمانوں اور دنیا کو اس کے خلاف اکٹھا کریں۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران ہمیشہ سے حج کے دینی فریضے کو مشرکین سے برا ت کے لوگو کے تحت ایک سیاسی ایونٹ قرار دیتا چلا آیا ہے۔ اسی حجت کی وجہ سے 1987 میں حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں ایرانی حاجیوں کے سیاسی مظاہروں کے نتیجے میں بہت بڑی انارکی دیکھنے میں آئی۔ سعودی رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ سعودی حکام نے خصوصی احکامات جاری کیے تھے کہ مظاہرین کے مقابلے میں تشدد کا سہارا ہر گز نہ لیا جائے اور فقط ان لوگوں کو روکا جائے تاکہ انارکی نہ پھیلے اور مختلف ملکوں کے بقیہ حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…