بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ کاعراقی فوج کی تربیت کے لیے مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے کہاہے کہ وہ دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے خلاف لڑائی میں مصروف عراقی مسلح افواج کی ٹریننگ کے لئے مزید فوجیوں کو عراق بھیجے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فالن کا کہنا تھا کہ مزید 30 فوجیوں کو عراق میں بھیجا جائیگا اور وہ لاجسٹک، پلوں کی تیاری اور طبی امداد کے حوالے سے عراقی فوجیوں کو تربیت دیں گے۔اس اقدام کے بعد عراق میں ٹریننگ کے مشن پر موجود برطانوی اہلکاروں کی تعداد 300 ہوجائے گی۔ یہ اضافی فوجی بغداد کے نواحی علاقوں بسمایہ اور تاجی میں قائم ٹریننگ سنٹرز میں تعینات کیا جائیگا۔فالن کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف لڑائی میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا “اب وقت آگیا ہے کہ ہم عراق فورسز کی ٹریننگ میں تیزی لے آئیں گے کیوں کہ وہ فلوجہ اور موصل جیسے اہم شہروں کو واگزار کروانے کی تیاری کررہے ہیں۔فالن کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف برطانوی فضائیہ کی بمباری کے علاوہ ہمارے ٹرینرز کی موجودگی سے برطانیہ داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ برطانیہ کے طیارے امریکا کے عالمی اتحاد میں شامل ہو کر عراق اور شام میں داعش کے خلاف بمباری کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…