بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کا اگلا نشانہ کون؟

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے ممالک کی وزارت داخلہ کونسل نے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے عراقی اور شامی پاسپورٹ حاصل کرنے اوریورپ کے مختلف ممالک میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خطرات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کے امور سے متعلق یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے کونسل کے وزراء کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں یونین کے رکن ممالک پر اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اس موقع پر فرانس نے تجویز پیش کی کہ شناختی دستاویزات کی ٹکنالوجی کے خصوصی ماہرین کویونان اور اٹلی میں تارکین وطن اور مہاجرین کی چھانٹی کے مراکز بھیجا جائے تاکہ سیکورٹی کا نمایاں خطرہ بن جانے والے اس مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ پیرس حملوں کی تحقیق کرنے والے فرانسیسی تحقیق کار دو خودکش حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔یہ دونوں افراد شامی پاسپورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے تھے جب کہ بعد میں واضح ہوگیا کہ دونوں حملہ آور عراقی تھے۔ سیکورٹی تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ آسٹریا میں گرفتار دو افراد 3 اکتوبر کو یونان کے راستے جعلی شناخت پر داخل ہوئے۔شک ہے کہ یہ دونوں افراد اس چوتھے گروپ کے ارکان ہوسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر پیرس حملوں کی منصوبہ بندی کا حصہ تھا یا پھر کسی دوسرے یورپی ملک میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہا تھا۔سیکورٹی ذرائع نے انٹرپول کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام اور عراق میں سرکاری صدر دفاتر سے چوری کیے جانے والے پاسپورٹوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان میں بعض پاسپورٹ تارکین وطن کی یونان اسمگلنگ میں استعمال ہوئے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…