بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک سال میں ایک ہزار افراد کو پھانسی, وہ ملک جس نے ریکارڈ قائم کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں گزشتہ برس ایک ہزار مجرموں کو پھانسی دی گئی جو 1989ء کے بعد ایران میں سب سے زیادہ پھانسی دیئے جانے کی تعداد ہے۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق 2015ء میں تقریباً ایک ہزار افراد کو سزائے موت دی گئی۔ اخبار نے اقوام متحدہ کے خصوصی تفتیش کار کے حوالے سے لکھا کہ یہ پھانسیاں ایران میں ایک چوتھائی صدی کے بعد سب سے زیادہ پھانسیاں دینے کا سال رہا ہے۔ انسانی حقوق کونسل کی تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا گزشتہ برس کم از کم 966 افراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔ جو 2010ء کے اعداد و شمار کے حوالے سے دگنا اور 2005ء سے دس گنا زیادہ ہیں۔ پھانسی دینے والے دنیا میں سرفہرست ممالک چین اور سعودی عرب کے ساتھ ایران بھی شامل ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران نے 1989ء کے بعد 2015ء میں سب سے زیادہ پھانسیا ں دیں۔ 1989ء میں 15سو سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی۔ زیادہ تر سزائے موت منشیات سے متعلقہ جرائم پر اورلٹکا کر دیں گئیں۔ دنیا بھر میں نابالغوں کو پھانسی دینے میں ایران سر فہرست ہے۔ 18? سال سے کم عمر فرد پھانسی دینا قانوناً جرم ہے ، ایمنسٹی کے مطابق 160سے زائد نابالغ کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ ایرانی حکام نے ان اعدادوشمار کو ثبوت کی کمی کے سبب مسترد کردیا۔ مالدیپ کے سابق وزیر خارجہ احمد شہید 2011ء سے ایران میں انسانی حقوق کے اسپیشل تفتیش کار کے طور پر مقرر ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…