پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

کینیڈا اپنی کرنسی پر خاتون کی تصویر چھاپے گا

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء تک ملک کی نمائندہ کسی خاتون کی تصویر کے ساتھ نوٹ چھاپا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے’وائس آف امریکا‘ کے مطابق کینیڈا جلد ہی اپنی کرنسی پر ایک نامور کینیڈین خاتون کی تصویر چھاپے گا۔ جس کا اعلان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بینک آف کینیڈا کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹوں کی اگلی سیریز میں ایک نامور خاتون کی تصویر کو شامل کرنے کے لیے عوامی مشاورت کا آغازکردیا گیا ہے۔بینکوں نے نئے نوٹ کے لیے ملک کی اہم خاتون کو نامزد کرنے کے لیے ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے۔ نامزدگیوں کے حوالے سے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ مثلاً خاتون کا پیدائش یا قومیت کے اعتبار سے کینیڈین ہونا ضروری ہے اور انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈین عوام اور ملک کی خدمت کی ہو۔نامزد خواتین کا حقیقی ہونا ضروری ہے (یعنی وہ افسانوی کردار نہ ہوں) اور ان کا انتقال 15 اپریل 1991 سے پہلے ہوا ہو۔وزیرِاعظم نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کتنی مالیت کے نوٹ پر خاتون کی تصویر کو چھاپا جائے گا۔فی الحال کینیڈا کے 20 ڈالر کے نوٹ پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تصویر ہے جو آئینی طور پر مملکت کی سربراہ ہیں۔ لیکن وہ قومیت کے اعتبار سے کینڈین نہیں ہیں۔اس سے قبل ماضی میں 50 ڈالر کے نوٹوں کی ایک سیریز پر حقوق نسواں کی علمبردار پانچ اہم کینیڈین خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں لیکن 2014ء میں اس تصویر کو آرکٹک جانے والی تحقیقی ٹیم کی تصویر کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا تھا۔امریکہ بھی دس ڈالر کے نوٹ پر کسی مشہور خاتون کی تصویر چھاپنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔یہ نئی تصویر امریکہ کے پہلے وزیر خارجہ الیگزینڈر ہملٹن کی جگہ لے گی۔ مجوزہ نئے نوٹ کو عورتوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق آئینی ترمیم کی توثیق کے 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر 2020ء میں جاری کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…