جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

گیارہ ستمبر حملوں میں ایرانی ہاتھ،ہنگامہ خیز فیصلہ سامنے آگیا،ایران کو اربوں ڈالر ہرجانہ اداکرنے کا حکم

datetime 11  مارچ‬‮  2016 |

نیویارک(نیوزڈیسک)نیویارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو11ستمبر 2001کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو 10.5 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جرمن اخبارکے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئلز نے ایرانی جانب کی غیر حاضری میں یہ فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو 7.5 ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے اس کے علاوہ مزید 3 ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ان میں 20 لاکھ ڈالر متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے دکھ اور مورال برباد ہونے کا ہرجانہ جب کہ 68 لاکھ ڈالر 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو مادی نقصان کے ہرجانے کے طور پر دیے جائیں گے۔اخبار نے مزید بتایا کہ جج ڈینیئلز کا کہنا تھا کہ ایران اس تخریبی کاروائی میں دہشت گردوں کی مدد کے حوالے سے اپنے بری ہونے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔جج نے باور کرایا کہ تہران حکومت اس معاملے میں اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہی کہ وہ “11 ستمبر کے دہشت گرد حملے کرنے والوں کی مدد گار رہی ہے. اس کی وجہ سے ایران کو حملوں سے متعلق مادی اور معنوی نقصانات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

وہ انٹر ویو جس کی وجہ سے شہباز تاثیر کو اغوا کیا گیا 



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…