بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرا جانشین فکری و عملی انقلابی ہونا چاہئے،ایرانی سپریم لیڈر

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے رہبراعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے نو منتخب رہبر کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرتے وقت اس امر کو یقینی بنائیں کہ نیا سپریم لیڈر فکری اور عملی طور پر ولایت فقیہ کے انقلاب کا علم بردار ہو اور اصلاح پسندوں کے نظریات سیاس کا کوئی تعلق نہ ہو۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر نے ان خیالات کا اظہار رہبری کونسل کے سبکدوش اور نو منتخب ارکان کے ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے اپنے جانشین کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کا سپریم لیڈر کیسا ہونا چاہیے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ میرے بعد میری جگہ رہبر انقلاب اسلامی میں تین شرائط ہونی چاہئیں۔ یہ کہ وہ آج تک انقلابی رہا ہو، اس کی فکر انقلابی ہو اور عملی طورپر وہ ایک انقلابی شخصیت تصور کیا جاتا ہوجس کا اصلاح پسندوں کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو۔پروٹیسٹ کینسر کے شکار سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بارے میں ایران کے سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ خود انہیں بھی یقین ہو گیا ہے کہ وہ زیادہ عرصہ تک اقتدار پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے رہبر کونسل کو اپنی وصیت میں بتا دیا گیا ہے کہ نیا سپریم لیڈر کیسا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رہبر کونسل ان کی بیان کردہ شرائط سے ہٹ کر کسی کو سپریم لیڈر منتخب کرتی ہے کہ اس کے نتیجے میں ملک میں ولایت فقیہ کا موجودہ نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اصلاح پسندوں کی جیت اور بنیاد پرستوں کو کم سیٹیں ملنے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ خاص طور پر انہوں نے رہبر کونسل کے انتخاب میں آیت اللہ محمد یزدی، رہبر کونسل کے سابق سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی کی شکست پر دکھ کا اظہار کیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…