نئی دہلی (نیوزڈیسک)سعودی عرب کیلئے بھارت اور پاکستان میں اصل فرق کیا ہے؟سعودی وزیر خارجہ نے واضح کردیا،ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات دورکرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہیں تاہم خود کو کسی پر مسلط نہیں کریں گے نئی دہلی کے دورے پر موجود سعودی وزیر خار جہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا اسٹریٹجک شراکت دار جبکہ پاکستان تاریخی اتحادی ہے ، دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے خواہش موجود ہے۔سعودی عرب کے وزیر خار جہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا اسٹریٹجک شراکت دار ہے جبکہ پاکستان تاریخی طور پر اتحادی ہے۔نئی دہلی میں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں سعودی عرب اپنی مرضی مسلط نہیں کرے گا ، تاہم دونوں ممالک میں یہ خواہش ا±بھر رہی ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں بہتر ی لائی جائے۔سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ اگلے مہینے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ریاض کے موقع پر دو طرفہ تعلقات میں مزید پیش رفت ہو گی۔