تہران(نیوزڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب میں آرٹلری بیٹری یونٹ کے کمانڈر نے ایک مرتبہ پھر زور دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے درمیانی مار کے میزائل اسرائیل پر ضرب لگانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے یہ بات ایک بیان میں کہی۔حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ ہمارے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کو ڈیزائن کرنے کے پیچھے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے ذریعے ہم محفوظ مسافت سے اپنے دشمن صہیونی نظام کو نشانہ بناسکیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے اگرامریکا نے اسرائیل کی حمایت کرنی ہے توپہلے اسے بدمعاشی سے روکا جائے۔