پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

بشارالاسد کے اقتدارمیں رہنے تک شامی تنازعہ حل نہیں ہوسکتا،سعودی عرب

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جب تک بشارالاسد شام میں اقتدار پر قابض ہیں شام کا تنازع حل نہیں ہو سکتا، اس لیے بشارالاسد کو ہرصورت میں حکومت چھوڑنا ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے جمعرا ت کوخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں بشارالاسد رجیم اور اس کے حامیوں کی سنجیدگی واضح ہو جائے گی کہ آیا وہ ملک میں امن چاہتے ہیں یا شامی قوم کا قتل عام ہی ان کی پالیسی ہے۔سعودی وزیرخارجہ نے ریاض میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے سعودی عرب کی طے شدہ پالیسی اور موقف واضح ہے۔ سعودی عرب شامی عوام کے ساتھ ہے۔ آنے والے دنوں میں اسد رجیم اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اتر جائیں گے۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کا شام میں اقتدارپر فائز رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے۔ انہیں بہر صورت اقتدار عوام کے سپرد کرنا ہوگا۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شامی قوم انقلاب ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ بشارالاسد کی رخصتی اور شام کے ایران کے چنگل سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے ایران سے بات چیت اور ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنی معاندانہ روش چھوڑ دے تو تہران کےساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے جا سکتے ہیں۔ مگر دوستی کے لیے پہل ایران کو کرنا ہوگی۔ تہران کو دہشت گردی کی حمایت اور عرب ممالک میں فرقہ واریت کی آگ لگانے سے خود کو باز رکھنا ہو گا۔یمن کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کو موجودہ بحران سے نکال کرملک کو امن استحکام کی راہ پر ڈالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ یمن میں حالیہ جنگ بندی امدادی کاموں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اسے برقرار رہنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…