بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کے ایک 19 سالہ شخص کو اپنی 18 دن کی بیٹی فروخت کرنے پر باپ کو3 اور والدہ کو ڈھائی سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔چین کے مقامی اخبار پیپلز ڈیلی آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی صوبے فوجین کے رہائشی ’’اے دوان‘‘ نے مبینہ طور پر آئی فون اور موٹر سائیکل خریدنے کے لیے بیٹی کو فروخت کیا،اے دوان نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ کیو کیو پر اشتہار دے کر بیٹی کو 23 ہزار یوآن جوََ 3 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی بنتے ہیں میں فروخت کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 18 دن کی بچی کی ماں ’’ڑیاو میئے‘‘ کی عمر بھی 19 سال ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا شوہر زیادہ تر وقت انٹرنیٹ کیفے میں وقت گزارتا ہے جبکہ وہ خود نوکریاں کرتی رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق 18 دن کی بچی کو ایک نامعلوم شخص نے اپنی بہن کے لیے خریدا ہے،بچی کو فروخت کرنے پر بچی کی19 سالہ والدہ ڑیاو میئے کو بھی ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی جنہیں بعدا زاں پولیس نے دونوں کو جیل بھجوا دیا ہے۔