جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے خواتین بھرتی کرنے پرغور

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک )سعودی عرب میں اہم تنصیبات اور بلڈنگ سیکیورٹی فورسز نے اہم تنصیبات بالخصوص پٹرولیم اور صنعتی اداروں کی حفاظت کے لیے خواتین کو بھرتی کرنے اور انہیں فوجی تربیت دینے کے بعد بہ طور محافظ تعینات کرنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی بلڈنگ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے اور ان کی اسی اہمیت کے تناظر میں انہیں اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے تیار کرنے کا پروگرام زیرغور ہے۔ تلاشی اور چھان بین میں خواتین اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں کمپنیوں کے دفاترمیں ممنوعہ اشیاء کو لے جانے اور قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ادھر سعودی عرب میں تنصیبات سیکیورٹی فورسز کے سربراہ میجر جنرل سعد بن حسن الجباری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں پہلے ہی کئی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے خواتین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ان میں تیل کمپنی ارامکو خاص طور پر شامل ہے جس کی سیکیورٹی کے عملے میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مقصد دفاتر، کمپنیوں اور دوسرے اداروں میں ایسے ممنوعہ سامان کی ترسیل روکنا ہے اور خواتین مشکوک سامان کی بہتر چھان بین کر سکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل سعد الجباری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور تلاشی کے لیے دنیا بھر میں جدید ترین الات بھی موجود ہیں۔ حال ہی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کو سیکیورٹی چیک پوسٹوں کے لیے تیار کردہ اسمارٹ کار کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ اسمارٹ کارکی مدد سے چیک پوسٹ کی طرف آنے والی کسی بھی گاڑی کے بارے میں تمام تفصیلات پہلے ہی مہیا کی جا سکی گی۔ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے افراد کے بارے میں بھی اسمارٹ کار جان کاری مہیا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے آلات کی مدد سے چیک پوسٹوں کے نظام کو جدید کیا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے انسداد کے لیے بھی ایسے آلات کا استعمال زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…