جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

4سال میں بھارت کے 11جوہری سائنسدان غیر طبعی موت کا شکار

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے11 جوہری سائنسدان گزشتہ چار سال میں غیر طبعی موت کا شکار ہوئے۔ بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز، دکن ہیرالڈ“ کی رپورٹ کے مطابق جوہری توانائی کے شعبہ کی طرف سے فراہم اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2009ءسے 2013ءکے درمیان 11 جوہری سائنسدان غیر طبعی موت کا شکار ہوئے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق محکمہ کے تحقیقی مراکز میں کام کرنے والے آٹھ انجینئرز اورسائنسدان دھماکوں، پھندوں سے یا سمندر میں ڈوب کر مر گئے۔21ستمبر کو ہریانہ کے تحقیقی ادارے کے مطابق نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے تین سائنسدان پرسرار حالات میں ہلا ک ہوئے ان میں سے دو نے مبینہ طور پر خودکشی اور ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ٹرومبے کے مقام پر بارک ریسرچ سینٹر کے سی گروپ کے دو سائنسدان 2010میں اپنی رہائش گاہوں پر مردہ پائے گئے جن کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اسی ریسرچ سینٹر میں 2010میں دو سائنسدان کیمسٹری لیب میں ایک پراسرار آگ میں مر گئے۔ایف گریڈ کا ایک سائنسدان ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا ان کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا اس کا قاتل ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ ایک ڈی گریڈ کے سائنسدان نے RRCAT میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی جس کا کیس پولیس نے بند کردیا۔ کالپکم میں تعینات ایک سائنسدان نے 2013ءمیں مبینہ طور پرذاتی وجوہات کی بنیاد پر سمندر میں چھلانگ لگا کر زندگی ختم کرلی، ممبئی میں ایک سائنسدان نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ایک سائنسدان نے مبینہ طور پر پولیس نے ذاتی وجوہات پر کرناٹک میں کالی دریا میں کود کر خودکشی کرلی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…