جکارتہ(نیوزڈیسک)انڈونیشیا نے ہائی اسپیڈ ریلوے لائن پروجیکٹ کا ٹھیکہ بالآخر چین کو دیدیا جس کے بعد جاپان نے اظہار ناراضی کیا ہے۔ چین اور جاپان دونوں ہی اس پروجیکٹ کا ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کررہے تھے ۔ جکارتہ سے بینڈنگ شہر کو ملانے والے اس ریلوے لائن پر 5 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے۔واضح رہے کہ جاپان کوامریکہ کاقریبی اتحادی بھی کہاجاتاہے