پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آپ کی نگرانی کی جا رہی ہے، چینی حکومت کے اعلان نے سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچادی

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک)آپ کی نگرانی کی جا رہی ہے، چینی حکومت کے اعلان نے سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچادی،چینی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو تلقین کی ہے کہ وہ اپنی چھٹیوں میں دھیان سے خرچ کریں کیونکہ ا±ن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔یہ حکم چین میں کرپشن کے خاتمے اور سادگی اپنانے کی حکومتی مہم کا حصہ ہے۔ بیجنگ حکومت کے انسدادکرپشن کے ادارے نے یہ پیغام موسم خزاں کی چھٹیوں کے موقع پر جاری کیا،پیغام میں حکومت نے اپنے ملازمین کو متنبہ کیا کہ موسمِ خزاں کی چھٹیوں کے ایام میں وہ فضول خرچی سے اجتناب کرتے ہوئے سادگی کو اپنائیں۔ اِس تنبیہ میں واضح کیا گیا کہ ریستورانوں میں کفایت شعاری کو اپنا طرزِ زندگی بنانا ضروری ہے کیونکہ تمام ملازمین کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔بیجنگ حکومت کے انسدادِ کرپشن کے ادارے نے یہ پیغام موسمِ خزاں کی چھٹیوں کے موقع پر جاری کیا ہے۔ خزاں کے وسط میں ہونے والی چھٹیوں میں چینی لوگ ایک دوسرے کو تحفے تحائف دینا معمول کی زندگی کا حصہ خیال کرتے ہیں اور خاص طور پر م±ون کیک ایک روایتی تحفہ سمجھا جاتا ہے۔ اکتوبر کا پہلا ہفتہ چین میں قومی تعطیل کے ہفتے کے طور پر منایا جاتا ہے۔بیجنگ حکومت کے ڈسپلن انسپیکشن کے مرکزی کمیشن نے تین لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو ایک خط روانہ کیا ہے اور ا±س میں انہیں آگاہ کیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کی صفوں میں شامل ہیں۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سادہ اور صاف چھٹیاں منائیں اور ایسی خوراک کھائیں جو یقینی طور پر اسراف کے زمرے میں نہ آتی ہو اور ا±ن تمام تحائف کو قبول کرنے سے انکار کر دیں، جو ا±ن کے منصب اور وقار کے منافی ہوں۔ سرکاری ملازمین کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے تفریحی مقامات پر بھی نہ جائیں، جہاں جانا ا±ن کے لیے ضروری نہیں ہے۔ یہ خط تمام سرکاری محکموں اور ریاستی کارخانوں کے ملازمین کو ارسال کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…