ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی شاہی دیوان نے حرم شریف کرین حادثے پر بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حرم شریف کرین حادثے میں بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے کمپنی کے عہدیداروں کے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی حکام نے بن لادن کو مزید منصوبے دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔حرم شریف کرین حادثے میں 111عازمین حج شہید ہوئے تھے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کے نتیجے میں پیش نہیں آیا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کی وجہ سے حادثہ ہوا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو دس لاکھ ریال دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔