جدہ(نیوزڈیسک)مسجد الحرام میں ایک کرین کے حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے حجاج کرام نے ہسپتال میں دوران علاج شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی آمد اور خیریت دریافت کرنے پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جب شاہ سلمان ان سے ملنے آئے تو انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین جیسی عظیم المرتبت شخصیت معمولی نوعیت کے لوگوں کی عیادت کےلئے چل کر ان کے پاس آئےگی۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ کے النور ہسپتال میں زیرعلاج کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر انہوں نے ایران سے آئی ایک حاجیہ سے بھی اس کی مزاج پرسی کی، معمر ایرانی خاتون محقی بیوک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز میری عیادت کو تشریف لائے ہیں میرے سمیت دوسرے زخمیوں میں سے کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین ہم جیسے معمولی لوگوں کی عیادت کو تشریف لائینگے۔ شاہ سلمان آئے انہوں نے فردا فردا تمام زخمیوں کی مزاج پرسی کی، ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی بھی دعا کی اور ساتھ ہی یقین دلایا کہ حکومت اسی سال ان کا حج مکمل کرائےگی۔
شاہ سلمان ۔بادشاہ ہو تو ایسا۔مثال قائم کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف















































