صنعاء(نیوزڈیسک)حوثی باغیوں کا حملہ،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں غم کی لہر دوڑ گئی،یمن کے حوثی باغیوں کی فائرنگ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے چھ فوجی شہید ہوگئے ہیں جبکہ یمن کے صدر منصور ہادی کی فوج نے مآرب صوبے سے حوثی باغیوں کو پسپا کردیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن سے ملنی والی سعودی عرب کی سرحد پر سعودی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ اور پانچ فوجیوں کو شہید کردیامتحدہ عرب امارات کا فوجی یمن کے صوبہ ماّرب میں آپریشن کے دوران شہید ہوا۔وہاں یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی فوج اور اس کی اتحادی عوامی مزاحمتی فورسز نے وسطی صوبے مآرب میں حوثی باغیوں کو شدید لڑائی کے بعد اہم ٹھکانوں اور پوزیشنوں سے پسپا کردیا۔مآرب میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹر بھی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔یمنی فوج اور عرب اتحادی فورسز نے یمن کے ایک اور علاقے الجفینہ کے بھی ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا لڑائی میں بیسیوں حوثی باغی اور صالح نواز ملیشیا کے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔