لندن(نیوز ڈیسک) مغربی میڈیانے اسامہ بن لادن کے بارے میں ایک عجیب وغریب خبرلیک کی ہے کہافغانستان پر امریکہ کے قبضے کے بعد اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے برآمد ہونے والے 15سو کیسٹس میں الجزائر نڑاد فرانسیسی صہیونی گلوکار انریکو مکیاس کے گائے ہوئے گانوں کے کیسٹس سرفہرست تھے،ٹائمز نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ اس سے ظاہرہوتاہے کہ اسامہ بن لادن الجزائر نڑاد فرانسیسی پاپ سنگر انریکومکیاس کے مداح ہیں،
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے برآمد ہونے والے کیسٹس سن کر ان کاتجزیہ کرنے والے کیلی فورنیا کے عربی زبان اور ثقافت کے ماہر فلیگ ملر کے حوالے سے اس سے قبل یہ خبر بھی آچکی ہے کہ اسامہ بن لادن بھارتی رہنما مہاتما گاندھی کے بھی مداح تھے اور انھوں نے اپنی ایک تقریر میں باقاعدہ ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ غیر منقسم ہندوستان میں ان کی جانب سےچلائی جانے والی برطانوی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم کے نتیجے میں برطانیہ کو برصغیر سے اپنا بوریا بستر گول کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔اس لئے ہمیں بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے امریکی ساختہ اشیا کابائیکاٹ کرنا چاہئے –