افغانستان (نیوز ڈیسک)افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو افغان وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو افغان وزارت خارجہ نے طلب کر کے افغانستان کے سرحدی علاقوں پر پاکستان کی گولہ باری اور آٹھ افغان پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ نائب وزیر خارجہ عتیق اللہ عاطف مل نے کہا کہ صوبہ کنڑ میں واقع ایک چیک پوسٹ پر گولہ باری کے نتیجے میں آٹھ افغان پولیس اہلکار مارے گئے، ایک بازار میں آگ لگ گئی اور اس صوبے کے لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔۔ عاطف مل نے خبردار کیا کہ اگر پاکستانی فوج نے بین الاقوامی قوانین اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا تو دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو جائیں گے۔