جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بھارتی فوج نے بزدلانہ حربے،دھوکے سے پاکستانی بچے کی جان لے لی

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک اور حربہ اپنا لیاہے ،بھارتی فوج نے اب کنٹرول لائن کے پار کھلونا بم پھینکنا شروع کر دیئے ہیں جس نے ایک پاکستانی بچے کی جان لے لی جبکہ دوسرابچہ شدید زخمی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے دودنیا سیکٹر میں کھلونا بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے قریب کھیلتے ہوئے دو بچوں میں سے ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاہے۔مقامی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کی جانب سے مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی جنگی جنون کو کم کرنے کیلئے بھر پور جواب دیا گیا اور جب پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارتی فوج کی بندوقوں کو سانپ سونگھ گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ دوسرا بچے جو کھلونا بم پھٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…